پاکستان نے آسٹریلیا کو واحد ٹی ٹونٹی میچ میں جیت کیلئے تگڑا ہدف دیدیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان نے واحد ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 163 رنز کا ہدف دے دیا۔آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر162 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹاس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

 

ون ڈے سیریز جیتنے والی ٹیم کے ارکان کو برقرار رکھا گیا ہے۔پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کا آغاز اچھا رہا، اوپنرز محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم کے درمیان 67 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر رضوان 23 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ نئے آنے والے بیٹر فخر زمان کوئی رنز بنائے بغیر پویلین لوٹے۔تاہم اس دوران بابر اعظم نے دلکش اسٹروک لگائے اور نصف سنچری اسکور کی لیکن وہ بھی 46 گیندوں پر 66 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔اس کے علاوہ خوشدل شاہ نے24 اور افتخار احمد 13 رنز بناسکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے نتھن الیس نے 4 شکار کیے جبکہ کمیرون گرین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی گئی جس میں آسٹریلیا نے 0-1 سے کامیابی حاصل کی۔اس کے بعد تین ون ڈے میچز کی سیریز ہوئی جو پاکستان نے 1-2 سے اپنے نام کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں