کرکٹ کھیلو، ملک سے مت کھیلو، اپوزیشن رہنما کا کرکٹر کو کرارا جواب

کراچی (پی این آئی) صوبائی وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے سابق قومی کرکٹ کپتان محمد حفیظ کو سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرنے پر کھری کھری سُنا دی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ روز محمد حفیظ نے قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد کے مسترد ہونے پر خوشی کا اظہار کیا تھا اور وزیرِاعظم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ’عمران خان ہمیشہ سے حقیقی لیجنڈ ہیں‘ محمد حفیظ کی جانب سے کیے جانے والے اس ٹوئٹ پر سعید غنی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’کرکٹ کھیلو ملک سے مت کھیلو۔

یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close