پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر 20 سال بعد پہلی سیریز جیت لی

لاہور (پی این آئی ) تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر 20 سال بعد پہلی سیریز جیت لی۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے لگاتار تیسرے میچ میں ٹاس جیت کر ایک مرتبہ پھر باؤلرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔ٹریوس ہیڈ اور ایرون فنچ کی جانب سے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا گیا۔

 

 

شاہین شاہ آفریدی نے اٹیکنگ اوور کی پہلی گیند پر بولڈ کرتے ہوئے ٹریوس ہیڈ کو پویلین پہنچادیا ۔ان کے بعد اگلے ہی اوور میں حارث روف بھی آسٹریلوی ٹیم کیلئے بھاری ثابت ہوئے اور کپتان ایرون فنچ کو صفر پر ہی ایل بی ڈبلیو کرتے ہوئے میدان سے باہرکر دیا ۔تیسرے نمبر پر آنے والے مارنس 4 رنز بنا کر حارث روف کی گیند پر افتخار کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ۔سٹوئنس 19 رنز بنا کر زاہد محمود کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔آسٹریلیا کے 67 رنز کے مجموعی سکور پر 5واں کھلاڑی بھی آؤٹ ہوگیا۔ بین میکڈرمٹ 36 رنز بناکر محمد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس کیری 56، کیمرون گرین 34، شان ایبٹ نے 49 رنز کی اننگز کی بدولت کینگروز کی ٹیم 210 رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونئیر اور شاہین شاہ آفریدی نے 3،3، حارث رؤف 2 جبکہ زاہد محمود اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور سعود شکیل کی جگہ آصف علی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے اور مچل سویپسن کی جگہ جیسن بہرنڈروف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے اور آج کے میچ کی فاتح ٹیم سیریز بھی اپنے نام کر لے گی۔میچ کے لیے پاکستانی ٹیم بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، افتخار احمد، آصف علی، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور زاہد محمود پر مشتمل ہے جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم میں ایرون فنچ (کپتان)، ٹریوس ہیڈ، بین میک ڈرمٹ، مارنس لبوشین، مارکس اسٹوئنس، کیمرون گرین، ایلکس کیری، شان ایبٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زامپا اور جیسن بہرن ڈروف شامل ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں