کراچی ٹیسٹ میچ، نوجوان لڑکی نے آسٹریلوی کرکٹرسٹیو سمتھ کو سر عام کیا پیشکش کر دی؟ کھلاڑی نے خود ہی تصویر شئیر کردی

کراچی (پی این آئی) کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جاری پاک آسٹریلیا کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران خاتون مداح نے آسٹریلوی کرکٹر سمتھ کو بریانی کی پیشکش کردی۔کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل کے دوران شائقین کرکٹ آسٹریلوی ٹیم کی کراچی واپسی پر مختلف پلے کارڈز پر مزاح کا مظاہرہ کرتے ہوئے جشن منا رہے ہیں۔

 

تماشائیوں نے پاکستانی دورے پر آنے والی آسٹریلوی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا اور آسٹریلوی کرکٹرز کے لیے اپنے پیغامات بھی شیئر کیے۔حنیف محمد انکلوژر میں بیٹھے ایک مداح نے آسٹریلوی کرکٹر اسمتھ سے خواہش ظاہر کرتے ہوئے پلے کارڈ پر لکھا کہ “ارے اسمتھ، کیا میں آپ کی دستخط شدہ شرٹ لے سکتا ہوں؟”راولپنڈی میں رزلٹ پر مایوس، اسی انکلوژر میں ایک اور پرستار نے نعرہ “وی وانٹ رزلٹ” دکھا کر واضح مطالبہ کیا۔شائقین کی جانب سے آسٹریلوی کرکٹرز کو بھی کچھ پیشکشیں تھیں۔ایک خاتون مداح نے اسمتھ کو بریانی کھانے کی دعوت دی۔خاتون کے ہاتھ میں موجود پلے کارڈ پر لکھا تھا کہ “اسمتھ! رات کے کھانے پر آؤ، میری ماں بہترین بریانی بناتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close