دوحہ(آئی این پی)پاکستان کے16سالہ احسن رمضان نے انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف)ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔دوحا میں ہونے والے فائنل مقابلے میں 16سالہ احسن رمضان نے ایران کے عامر سرکوش کو 6-5سے شکست دی۔وہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے تیسرے کم عمر کھلاڑی ہیں۔ پاکستان نے چوتھی مرتبہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا ہے، اس سے قبل محمد آصف دو بار اور محمد یوسف ایک بار ورلڈ چیمپئن بن چکے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کے 16سالہ احسن رمضان نے سیمی فائنل میں ہم وطن اور دفاعی چیمپئن محمد آصف کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی،سیمی فائنل میں نوجوان کیوئسٹ نے بھرپور مہارت اور کنٹرول کے ساتھ ساتھ عمدہ تحمل کا مظاہرہ کیا۔ ابتدائی دو فریمز ہارنے کے بعد احسن نے تیسرا اور چوتھا فریم جیت کر مقابلہ برابر کیا۔ پھر ایک فریم آصف جیتے تو اگلا فریم احسن، مقابلہ چار۔ چار سے برابر ہوا تاہم فیصلہ کن فریم میں ٹیبل پر جب آخری ریڈ بال باقی تھیں تو احسن کو ایک اسنوکر درکار تھا۔انہوں نے ہمت نہ ہاری اور آصف کو فال میں مجبور کرتے ہوئے گیم میں واپسی بنائی اور پھر کلر بالز پوٹ کرتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کیا تھا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں