یاسر شاہ کو کیرئیر میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا تو شین وارن نے کس طرح مد د کی ؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

راولپنڈی (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس کا کہنا ہے کہ شین وارن دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی تھے، یاسر شاہ کو کیرئیر میں مشکل کا سامنا ہوا تو آنجہانی لیگ سپنر نے ان کی مدد کی۔پنڈی ٹیسٹ میچ کے دوران سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق کرکٹرز اور میڈیا نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر وقار یونس نے کہا کہ شین وارن کرکٹ ورلڈ کے بہترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ اچھے انسان تھے، یاسر شاہ جب انٹرنیشنل کیرئیر میں مشکلات کا شکار تھے تو شین وارن نے ان کی مدد کی۔تقریب میں کھیلوں سے وابستہ ملکی اور غیر ملکی صحافیوں نے شین وارن کو خراج تحسین پیش کیا اور میڈیا باکس میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی جب کہ میڈیا باکس میں شین وارن کی تصویر بھی آویزاں کی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close