راولپنڈی ٹیسٹ میچ، میچ شروع ہونے سے قبل لیجنڈری بالر شین وارن کو کیسے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا؟ویڈیو آگئی

رراولپنڈی (پی این آئی) راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے آغاز سے قبل گزشتہ روز انتقال کرنے والے لیجنڈ لیگ سپنر شین وارن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔دوسرے دن کے کھیل کے آغاز سے قبل آسٹریلین لیجنڈ شین وارن اور پشاور دھماکے کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر شین وارن کو خراج عقیدت پیش کیا اور پشاور دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے دعا کی۔

 

خیال رہے کہ آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن گزشتہ روز تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے 52 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جبکہ پشاور میں بھی قصہ خوانی بازار میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 57 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close