تازہ ترین

ایک ہی دن میں آسٹریلین کرکٹ کو دوسرا بڑا دھچکا، دنیائے کرکٹ کے عظیم ترین لیگ سپنر کا انتقال ہو گیا

سڈنی (پی این آئی )آسٹریلیا کے معروف لیگ سپنر اور دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری کھلاڑی شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے اچانک چل بسے ۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق شین وارن 52برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق شین وارن تھائی لینڈ کے علاقے کو ساموی میں اپنے ولا میں مردہ حالت میں پائےگئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شین وارن کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا، میڈیکل ٹیم نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔اس سے قبل آسٹریلوی کھلاڑی راڈنی مارش بھی انتقال کر گئے تھے ۔شین وارن نے آسٹریلیا کی جانب سے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں لیں، شین وارن نے 194 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 293 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں