کینبرا (پی این آئی) عالمی شہرت یافتہ کرکٹر اور آسٹریلیا کے لیجنڈری وکٹ کیپر راڈنی مارش 74 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، انہوں نے 96 ٹیسٹ اور 92 ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وکٹ کیپر راڈنی مارش کو گزشتہ جمعرات کو دل کا دورہ پڑا ، جس سے وہ صحتیاب نہ ہو سکے اور 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔مارش نے 1970 سے 1984 تک آسٹریلیا کے لیے 96 ٹیسٹ میچزمیں وکٹوں کے پیچھے 355 شکار کیے جو ان کی ریٹائرمنٹ کے وقت ایک عالمی ریکارڈ تھا۔
دنیا کرکٹ کے عظیم وکٹ کیپر مارش نے 92 ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیلے اور وہ آسٹریلیا کے چیئرمین سلیکٹرز بھی رہے۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مارک وا نے مارش کو کھیل کا ’’ایک آئیکون‘‘ قرار دیا ، دیگر کھلاڑیوں نے بھی راڈنی مارش کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں