لاہور قلندرز کی فائنل میں فتح، وزیراعظم عمران خان نے شاہین شاہ سے متعلق کیا پیشنگوئی کی تھی جو سچ ثابت ہوئی؟

لاہور (پی این آئی ) لاہور قلندرز نے سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل کی قحط ختم کردی۔ ٹورنامنٹ سے قبل وزیراعظم عمران خان نے فاتح ٹیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) رانا عاطف، کپتان شاہین شاہ آفریدی، آنے والے ٹیلنٹ محمد زاہد اور کوچ عاقب جاوید سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات لاہور کے اس اعلان کے چند دن بعد ہوئی تھی کہ شاہین ان کی قیادت کریں گے۔

جیسے ہی اعلان ہوا، بہت سے لوگوں نے سوال کیا کہ کیا قلندرز نے شاہین کو اپنا کپتان مقرر کرکے صحیح فیصلہ کیا ہے۔تاہم وزیر اعظم عمران خان نے قلندرز کی قیادت سے ملاقات میں شاہین کو اہم ذمہ داری دینے پر ٹیم کی تعریف کی تھی اور پیش گوئی کی تھی کہ 21 سالہ کھلاڑی ان کی ٹیم کو میگا ٹورنامنٹ میں فتح کی راہ دکھا سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ نوجوان ٹیم کے کپتان کا انتخاب فرنچائز کے لیے اچھا فیصلہ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمیشہ نتائج بدلتے ہیں اور لاہور قلندرز اس فیصلے کی وجہ سے اس بار پی ایس ایل ٹرافی جیت سکتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں