پی ایس ایل کی تاریخ تبدیل ہو گئی، طویل انتظار کے بعد لاہور قلندرز پی ایس ایل چیمپئن بننے میں کامیاب ہو گئی، لاہوریوں کا جشن

لاہور(پی این آئی) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 7 کے فائنل میچ میں محمد حفیظ کی شاندار نصف سنچری کی بدولت لاہور قلندرز نے 181 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے فائنل میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اَسی رنز بنائے جس سے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف ملا۔

اننگز کے آخر ہیری بروک اور ڈیوڈ ویئس نے دھواں دھار بیٹنگ کی۔ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، شان مسعود 19 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے اور کپتان محمد رضوان کو محمد حفیظ نے چلتا کیا، عامر عظمت 6 اور آصف آفریدی صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، ریلے روسو 15 رنز کے انفرادی اسکور پر حفیظ کی بال پر اسد شفیق کو کیچ دے بیٹھے۔ ٹم ڈیوڈ بھی 17 بولوں پر 27 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ایک سو بیس رنز کے مجموعی اسکور پر ملتان سطانز کی 7ویں وکٹ بھی گرگئی۔لاہور قلندرز کا فائنل میچ میں ٹاس جیت کر آغاز اچھا نہ رہا، اوپنر بلے باز فخر زمان صرف 3 رنز بنا کر آصف آفریدی کی بال پر آؤٹ ہوئے، لاہور کی پہلی وکٹ 12 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، بعد ازاں ذیشان اشرف 7 رنز بنا کر چلتے بنے، عبداللہ شفیق 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے، کامران غلام اور محمد حفیظ نے لڑکھڑاتی ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی۔

بعد ازاں کامران غلام بھی 15 رنز بنا کر آصف آفریدی کا شکار بن گئے تاہم محمد حفیظ نے ذمے دارانہ اننگز کھیلی اور 46 بولوں پر 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پہلی اننگز کے آخر میں ہیری بروک اور ڈیوڈ ویئس نے جارحانہ بیٹنگ کی، ویئس صرف 8 بولوں پر 28 رنز جبکہ ہیری 41 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ اس طرح مقررہ 20 اوورز میں قلندرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان فائنل میچ کھیلا جارہا ہے۔ قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا پلان بنایا تھا تاہم ٹاس لاہور کے حق میں رہا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے فائنل میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز دونوں ٹیموں نے ایک ایک تبدیلی کی۔

قلندرز نے فل سالٹ کی جگہ ذیشان اشرف کو شامل کیا جبکہ سلطانز کے لیے جانسن چارلس کی جگہ ٹم ڈیوڈ کھیل رہے ہیں۔محمد رضوان(کپتان)، شان مسعود، عامر عظمت، ریلی روسو، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلے، آصف آفریدی، رومان رئیس، عمران طاہر، شاہ نواز داہانی۔۔شاہین شاہ آفریدی(کپتان)، فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، ہیری بروک، ذیشان اشرف، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویئس، حارث رؤف، زمان خان

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں