پی ایس ایل فائنل، لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، پہلے بیٹنگ کرنے سے کیا فائدہ ہو گا؟ وقار یونس نے بتا دیا

لاہور (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل مقابلے میں پہلے بیٹنگ کرنے والی لاہور قلندرز کو پچ کا فائدہ ہوگا۔پی ایس ایل تجزیہ کاروں کے آفیشل پینل میں شامل وقار یونس نے کہا کہ فائنل میچ کیلئے جو پچ استعمال کی جا رہی ہے وہ پہلے سے استعمال شدہ ہے۔ جو ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی وہ زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ پچ استعمال شدہ ہونے کی وجہ سے تھوڑا بہت پانی لگایا گیا ہوگا جس کی وجہ سے گیند زیادہ ٹرن نہیں ہوگی اور بلے پر زیادہ بہتر آئے گی ، اس لیے لاہور کو پہلے بیٹنگ کرنے کا فائدہ ہوگا۔خیال رہے کہ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے بھی ٹاس ہارنے کے بعد کہا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close