کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) کرکٹ کے شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا، آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی۔ آسٹریلیا کی قومی کرکٹ ٹیم تقریباً 14 گھنٹے کے سفر کے بعد میلبرن سے اسلام آباد پہنچی ہے۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ہوٹل میں دو روز تک بائیو سیکیور ببل میں رہے گی، بائیو سیکیور ببل کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے، کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر کھلاڑیوں کو گیم کی پریکٹس کی اجازت ہو گی۔

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 27 فروری سے 6 اپریل تک پاکستان کا دورہ کررہی ہے، تاریخی دورہ کا آغاز تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز سے ہوگا، پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔ کرکٹ ٹیم دورے کے دوران تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلے گی۔ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز آج 10 بجے آن لائن پریس کانفرنس بھی کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close