پی ایس ایل 7:فائنل جیتنے والی ٹیم کو کتنے کروڑ روپے بطور انعام ملیں گے؟ تفصیلات آگئیں

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں تقسیم کی جانے والی انعامی رقم کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ پی ایس ایل سیون کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو آٹھ کروڑ روپے جب کہ رنر اپ ٹیم کو تین کروڑ 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کو 30 لاکھ روپے جب کہ 34 میچوں کے مین آف میچ میں ایک کروڑ 70 لاکھ روپے تقسیم کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ امپائر آف ٹورنامنٹ اور بیٹر آف دی ٹورنامنٹ کو 35 لاکھ روپے ، باؤلر ، فیلڈر اور وکٹ کیپر آف دی ٹورنامنٹ کو بھی 35 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈر، ایمرجنگ پلیئر اور سپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑی کو 35 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔خیال رہے کہ پی ایس ایل 7 کا فائنل میچ اتوار کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے سات بجے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close