پی ایس ایل سیون حتمی مرحلے میں داخل، کون سی پہلی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی؟

لاہور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)7 کے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ بدھ کوقذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ملتان سلطانز مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹ پر 163 رنز اسکور بورڈ پر سجاد یئے اور لاہور قلندرز کو 164 رنز کا ہدف دیا۔

میچ میں ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ 3 کے اسکور پر گری، شان مسعود صرف 2 رنز بناکر ٹی 20 کرکٹ میں محمد حفیظ کا 200واں شکار بن گئے۔اس کے بعد کپتان محمد رضوان نے عامر عظمت کے ساتھ دوسری وکٹ پر 47 رنز کا اضافہ کیا، 22 گیندوں پر 33 رنز بناکر عامر عظمت سمت پٹیل کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔تیسری وکٹ پر محمد رضوان کا ساتھ دینے کے لیے رئیلی روسو آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے 112 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔دونوں نے لاہور قلندرز کے بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کرلیں، رئیلی روسو نے 42 گیندوں پر 65 اور محمد رضوان نے 51 گیندوں پر 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کی طرف سے محمد حفیظ اور سمت پٹیل نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔پی ایس ایل کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں 12ویں بار مدمقابل ہیں، اس سے قبل کے 11 مقابلوں میں ملتان سلطانز کا پلڑا بھاری رہا، جس نے 6 میں فتوحات حاصل کیں جبکہ 5 بار جیت لاہور قلندرز کے نام رہی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں