حارث رئوف کو ساتھی کھلاڑی کو تھپڑ مارنا مہنگا پڑا، پی سی بی کا کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی) لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان جاری میچ کے دوران حارث رؤف کی جانب سے کامران غلام کو تھپڑ مارے جانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا گیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کےحوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حارث رؤف کی جانب سے کامران غلام کو تھپڑ مارے جانے کے واقعے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام سخت نالاں ہیں۔

میچ ریفری علی نقوی نے بھی معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف نے میچ کے دوران ساتھی کھلاڑی کو تھپڑ مار کر پی سی بی کے قوانین کی خلاف ورزی کی، ان کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔خیال رہے کہ پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران کامران غلام نے حارث رؤف کی گیند پر حضرت اللہ زازئی کا کیچ ڈراپ کردیا تھا۔ بعد ازاں حارث رؤف نے وکٹ لی تو جشن کے دوران انہوں نے کامران غلام کو تھپڑ مار دیا اور انہیں غصے سے گھورتے رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close