کیچ کیوں چھوڑا؟ حارث رئوف نے ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو تھپڑ جڑ دیا، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

لاہور (پی این آئی)کیچ کیوں چھوڑا؟ حارث رئوف نے ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو تھپڑ جڑ دیا، سوشل میڈیا پر شدید تنقید۔۔ لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کیچ چھوڑنے پر ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو تھپڑ دے مارا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ کے دوران کامران غلام نے پشاور زلمی کے جارحانہ بلے باز زازئی کا ہاتھوں میں آیا کیچ ڈراپ کیا جس پر بولر نے سخت غصے کا اظہار کیا۔

حارث رؤف نے زلمی کے اوپنر محمد حارث کی وکٹ لی تو ساتھی کھلاڑی خوشی منانے آئے اس دوران حارث رؤف نے کامران غلام کو نشانے پر لیا اور چہرے پر تھپڑ رسید کر دیا۔پرُجوش نوجوان نے بولر کے اس تھپڑ کو سنجیدہ نہیں لیا اور نہ ہی کوئی برہمی کا اظہار کیا، نوجوان کھلاڑی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بولر کی خوشی میں اپنا حصہ ملایا۔فاسٹ بولر کے اس غیرذمہ دارانہ رویے پر کرکٹ ماہرین، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close