پی سی بی نے پی ایس ایل سےدستبردار ہونیوالے جیمزفالکن کو اب تک کا بڑا جھٹکا دیدیا

لاہور (پی این آئی ) جیمز فالکنر کو پی سی بی سے بدتمیزی مہنگی پڑگئی، 30 فیصد رقم کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر نے مالی معاملات کو جواز بنا کر پی ایس ایل انتظامیہ سے نا روا رویہ اپناتے ہوئے جمعہ کے روز پشاور زلمی کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے سے انکار کیا۔

ہفتہ کی صبح انہوں نے ہوٹل میں ہتک آمیز رویہ اپنا اور کمرے میں توڑ پھوڑ کی ،ہوٹل سے ایئر پورٹ روانگی سے قبل ہوٹل کی لابی کے فانوس میں ہیلمٹ بھی مارا، جیمز فالکنز نشہ میں دھت ہو کر ہلڑ بازی کرتے رہے۔پی سی بی نے ایکشن لیتے ہوئے صبح ہی جیمز فالکنز کو واپس بھیج دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ جیمز فالکنر کو بقیہ فیس کا 30 فیصد ادا نہیں کرے گا، پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر جیمز فالکنر اپنے بقایہ جات سے بھی محروم ہوگئے۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل 7 میں شریک تمام کھلاڑیوں کو معاوضوں کی 70 فیصد رقم ادا کر دی گئی ہے، باقی 30 فیصد ایونٹ ختم ہونے کے 6 ہفتوں میں دے جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں