لاہور (پی این آئی) پاکستان سُپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کی ایک ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے دوران اسلام آباد کے دو کھلاڑی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ ان میں سے فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور فاسٹ باؤلر ذیشان ضمیر انجری کا شکار ہو گئے۔ شاداب خان کی عدم موجودگی میں کپتانی کے فرائض فاسٹ باؤلر حسن علی نے انجام دیئے تھے۔
میچ میں فتح کے بعد شاداب خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے، اپنی انجری کے حوالے سے شاداب خان کا بتانا ہے کہ ابھی اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، لہذا میرے لیے اور میری ٹیم کے لیے دعا کریں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں