لاہور قلندرز کے مداحوں کیلئے بُری خبر، اہم ترین کھلاڑی نے ٹیم کو خیربار کہنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (پی این آئی) راشد خان ایک مرتبہ پھر لاہور قلندرز کو چھوڑ کر جانے کیلئے تیار، پی ایس ایل کے آخری میچز میں افغان آل راونڈر کی عدم دستیابی کے باعث لاہور کی ٹیم نے متبادل کھلاڑی کا انتظام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے راشد خان کی جگہ آسٹریلیا کے فواد احمد کو ٹیم میں شامل کرلیا، لیگ سپنر پی ایس ایل کے آخری میچز کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے۔

23فروری سے افغانستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز ہو گا جس کے باعث راشد خان پاکستان سپر لیگ کے آخری میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت کے بعد آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے فواد احمد قلندرز کے سکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں ۔آسٹریلوی لیگ سپنر اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔دوسری جانب ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے راشد خان نے کہا کہ پاکستانی لیگ دنیا کی ٹاپ 3 لیگز میں سے ایک ہے۔ یہاں بہترین کھلاڑیوں کی موجودگی میں معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملتی ہے، ہر ٹیم کے پاس 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرنے والے پیسرز موجود ہیں۔

دوسری جانب بولرز کا حوصلہ آزمانے والے بیٹرز بھی ایکشن میں نظر آتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لاہور میں قلندرز کو ہوم گرائونڈ پر کھیلنے کا موقع ملے گا، کراؤڈ کی گرمجوشی اور شور میں کھیلنے کا الگ ہی مزا ہوگا، ابھی تک ٹیم اپنی اچھی کرکٹ سے لطف اندوز ہورہی ہے، قذافی سٹیڈیم میں بھی کارکردگی کا گراف بلند رکھنے کی کوشش کریں گے۔راشد خان نے کہا کہ کرکٹ میں دباؤ تو ہوتا ہے مگر کسی بھی صورتحال میں اپنی سکلز کو نہیں بھولنا چاہیے، لاہور قلندرز کی حکمت عملی یہی ہے کہ بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں 100 فیصد پرفارم کریں، نتیجے کی پروا کیے بغیر اپنے ٹیلنٹ کا بھرپور اظہار کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹاپ آرڈر میں کوئی بیٹر اچھی فارم میں ہو تو ٹیم اور بولرز کے لیے بھی آسانی ہوتی ہے، ہمارے لیے فخرزمان یہی کردار ادا کر رہے ہیں، میں ان کی بیٹنگ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، اوپنر سمجھداری سے کھیل رہے ہیں۔

ان کو معلوم ہے کہ کہاں دفاع اور کب اٹیک کرنا ہے، امید ہے کہ ٹورنامنٹ کے آخر تک ان کی یہی فارم برقرار رہے گی،وہ خود بھی ٹیم میں ایسا کردار ادا کرنے کے لیے پْرعزم ہیں، افغان سپنر نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی بطور کپتان بڑے مختلف نظر آتے ہیں، وہ ٹیم کا ماحول بہت پْرسکون رکھتے ہیں، دوسروں کی بات سنتے اور مشورہ کرتے ہیں،اسی کے ساتھ بولرز اور بیٹرز کا حوصلہ بڑھاتے ہیں، ہماری بھی کوشش ہوتی ہے کہ ان کو پھرپور سپورٹ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close