پی ایس ایل 7: پہلی ٹیم جس نے کوالیفائنگ رائونڈ میں اپنی جگہ پکی کر لی، شائقین کیلئے بڑی خبر

لاہور (پی این آئی ) پاکستان سپر لیگ 7 کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 42 رنز سے شکست دے کر کوالیفائنگ رائونڈ میں جگہ پکی کرلی ہے ۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے لیگ کے 16ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پشاور زلمی کی دعوت پر ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور کپتان محمد رضوان نے کیا۔

دونوں اوپنرز نے 8 کی اوسط کو برقرار رکھا، اس دوران شان مسعود نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور جب سکور 98 پر پہنچا تو محمد رضوان 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔شان مسعود 49 گیندوں پر 1 چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنا کر 131 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔ تیسرے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی رائلی روسو تھے جو 15 رنز بنا کر 161 کے سکور پر پویلین روانہ ہوئے۔ٹم ڈیوڈ زیادہ دیر وکٹ پر نہ رُک سکے اور 9 رنز اضافے کے بعد 18 گیندوں پر 3 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 34رنز بنا کر پویلین لوٹے، انور علی اور خوشدل شاہ 175 جبکہ عباس آفریدی 182 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، شان مسعود 68 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ محمد رضوان اور ٹم ڈیوڈ 34، 34، رائلی روسو 15، خوش دل شاہ 11 رنز بنا سکے، انور علی اور عباس آفریدی بالترتیب 1 اور پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ صہیب مقصود ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور زلمی کے ثاقب محمود ، وہاب ریاض اور سلمان ارشاد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور کے صرف 5 رنز پر 2 کھلاڑی آؤ ٹ ہوگئے،کامران اکمل 4 اور حیدر علی صرف ایک رنز بناسکے۔ 2 وکٹیں گرنے کے بعد لیونگسٹن اور شعیب ملک کے درمیان 37 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی ۔ لیونگسٹن 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک 44 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔ بین کٹنگ 23 اور رتھرفورڈ 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد پشاور زلمی کی پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 140 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ملتان کی جانب سے خوشدل شاہ اور مزربانی نے 3،3 وکٹیں حاصل کی۔ ملتان سلطانز نے ٹیم میں ایک جبکہ پشور زلمی نے دو تبدیلیاں کی ہیں۔

سلطانز نے رائلی روسو کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے جبکہ لیام لیونگسٹن اور حسین طلعت کو زلمی کی فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے جب کہ حضرت اللہ زازائی کو ڈراپ کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان رواں سال کھیلے گئے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 57 رنز سے شکست دے دی تھی۔ملتان سلطانز کی ٹیم محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، صہیب مقصود، رائلی روسو، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، انور علی، عباس آفریدی، عمران طاہر، بلیسنگ مزاربانی، شاہنواز دھانی پر مشتمل ہے جب کہ پشاور زلمی کی ٹیم وہاب ریاض (کپتان)، کامران اکمل، حیدر علی، شعیب ملک، لیام لیونگسٹن، شرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، ثاقب محمود، محمد عمر، حسین طلعت، سلمان ارشاد پر مشتمل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں