دورہ پاکستان، آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، کون کون شامل ہے؟

کینبرا (پی این آئی) 24 سال بعد آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے دورے کی تیاری کر لی ہے۔ اس حوالے سے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان کے لیے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے۔ آسٹریلیا کے سپورٹس کی خبریں دینے والے میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کے حوالے سے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فل اسٹرنتھ ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے،

کوئی کھلاڑی سیریز سے دستبردار نہیں ہوا وہی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں جنہوں نے حال ہی میں ایشیز سیریز میں حصہ لیا ۔
پاکستان کے دورے پر آنے والے آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ میں آشٹن اگر ، اسکاٹ بولینڈ ،ایلیکس کیری ، کیمرون گرین، مارکوس ہیرس ، جوش ہیزل ووڈ ،ٹریوس ہیڈ ،جوش انگلس، عثمان خواجہ شامل ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں مارنوس لابو شین، نیتھن لیوئن ،میچل مارش ، مائیکل نیصر ، میچل اسٹارک ،میچل سویپسن اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں