پی ایس ایل سیون، دولڑکیوں پر اچانک کیمرہ گیا تو انہوں نے کیا چیز چھپانا شروع کر دی؟

کراچی(پی این آئی)پی ایس ایل ساتویں سیزن کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ سنسنی خیز میچز شائقین کو محظوظ کر رہے ہیں ۔جبکہ عوام سٹیڈیم میں بھی لائیو میچز سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ ایسے میں شائقین کی بھی کئی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں ۔ چند دن پہلے ایک شائق کی ڈانس کرتی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ شائق کا ڈانس دیکھ کر صارفین نے دل کھول کر داد دی ۔

اب بھی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون غالباََاپںی بوتل کو جوڑنے میں مصروف ہیں اور اسی دوران کیمرے کی آنکھ نے انہیں پکڑ لی الیکن خاتون اپنے کام میں مصروف رہیں تاہم ساتھی خاتون کی جانب سے توجہ دلانے پر اچانک انہوں نے بوتل کو چھپا لیا گویا کلاس میں استاد کی جانب سے باتیں کرتے پکڑے جانے پر طالبعلم کچھ چھپاتا ہو۔ سوشل میڈیا پر خاتون کی معصومیت بھری ویڈیو پر خوب ہنسی مذاق کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close