میلبورن (پی این آئی) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ نے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے دورۂ پاکستان کی منظوری دینے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈنے اعلان کیا ہے کہ مہمان ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیل کر دورۂ پاکستان کا آغاز کرے گی جبکہ سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے،
لہٰذا مہمان ٹیم اب 5 مارچ کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوجائے گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں