پی ایس ایل سیون، کراچی کنگز کو بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم ترین کھلاڑی ٹیم سے باہر

لاہور (پی این آئی ) پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، کراچی کنگز کے تین اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کنگز کے اسٹار فاسٹ بولر محمد عامر اور محمد الیاس انجری کی وجہ سے پی ایس ایل 7 سے باہر ہوگئے۔ محمد عامر سائیڈ اسٹرین انجری کی وجہ سے ان فٹ ہوئے، فاسٹ بولر محمد الیاس بھی باقی میچز کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

محمد الیاس کو لاہور قلندرز کے خلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے کندھے پر چوٹ لگی تھی، ڈاکٹرز نے فاسٹ بولر کو باقی میچز کھیلنے سے روک دیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کراچی کنگز کے وکٹ کیپر بلے باز جو کلارک بھی انجرڈ ہوگئے ایونٹ کے مزید میچز میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔ جو کلارک مزید میچز کھیلیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ چیف میڈیکل آفیسر کریں گے۔ واضح رہے کہ کراچی کنگز نے ایونٹ میں تین میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، کراچی کنگز اپنا چوتھا میچ کل پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close