مسرت جمشید چیمہ کو پی ٹی آئی میں بڑا عہدہ مل گیا

لاہور( پی این آئی) رکن پنجاب اسمبلی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )وسطی پنجاب کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا جبکہ ضلع لاہور کی تنظیم کے عہدیداروں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ وسطی پنجاب کے صدرشفقت محمو دنے مسرت جمشید چیمہ کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کرنےکے سلسلہ میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے۔

دوسری طرف صوبائی دارالحکومت میں پارٹی کی تنظیم نو کرتے ہوئےشیخ امتیا زمحمود کو لاہور کا صدر ،محمد زبیرخان نیازی جنرل سیکرٹری ، میاں حامد معراج ، غلام محی الدین دیوان ، میاں اکرم عثمان ،میاں امجد اقبال اور خالد گجر کو سینئر نائب صدور ،حاجی فیاض،عفیف صدیقی ، ملک وقار اور عبیدا لرحمن کو نائب صدور ، علی عباس بوبی ، یاسر گیلانی ،عثمان حمزہ اوراویس یونس کو ڈپٹی جنرل سیکرٹریز مقرر کردیاگیا ہے ۔پی ٹی آئی کے تمام نئے عہدے داروں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close