کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی قوت بڑھ گئی، کس نے ٹیم کو جوائن کر لیا؟ سپورٹرز کیلئے خوشخبری

کراچی (پی این آئی)کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی قوت بڑھ گئی، کس نے ٹیم کو جوائن کر لیا؟ سپورٹرز کیلئے خوشخبری۔۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور اور لیجنڈری بلے باز سر ویون رچرڈ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان نے کراچی پہنچ کر خود کو مقامی ہوٹل میں تین روز کے لیے قرنطینہ کرلیا۔

آئسو لیشن مکمل کرنے اور کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر وہ فرنچائز کے ساتھ ہی پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیون کے لیے بائیو سیکیور ببل میں داخل ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس کورونا کی صورتحال کے سبب ویون رچرڈز لیگ میں شامل نہیں ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close