اب ہوگی چھکوں اور چوکوں کی برسات، غیر ملکی جارح مزاج کھلاڑی پی ایس ایل کھیلنے کیلئے پاکستان آگیا

کراچی (پی این آئی)اب ہوگی چھکوں اور چوکوں کی برسات، غیر ملکی جارح مزاج کھلاڑی پی ایس ایل کھیلنے کیلئے پاکستان آگیا۔۔ اسلام آباد کی نمائندگی کرنے والے نیوزی لینڈ کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز کولن منرو کراچی پہنچ گئے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق اگر کسی کو گزشتہ 28 روز کے دوران کورونا ہوچکا ہو تو اسکی آئسولیشن لازمی نہیں ہے۔  کولن منرو فوری طور پر ٹیم کو سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔خیال رہے کہ کولن منرو کو آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کے دوران کورونا ہوا تھا۔وہ اسے قبل بھی پی ایس ایل میں اسلام آباد کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close