پی ایس ایل 7کا چوتھا میچ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

کراچی (پی این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کپتان بابراعظم اور شرجیل خان نے بیٹنگ شروع کی لیکن شرجیل خان صرف 10 رنز بن اکر سہیل تنویر کی وکٹ بن گئے۔

سہیل تنویر نے تیسرے اوور کی تیسری گیند پر جو کلارک کی وکٹیں اڑادیں، جنہوں نے صرف 2 رنز بنائے تھے۔ ٹم لیمونبی کی اننگز نسیم شاہ نے 3 رنز تک محدود کردی اور اگللی ہی گیند پرنسیم شاہ نے خطرناک آل راؤنڈر محمد نبی کو سرفراز کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ کنگز کا سکور 34 رنز پر پہنچا تو نسیم شاہ نے گریگوری کی وکٹ بھی گرادی، جنہوں نے 5 رنز بنائے۔محمد نواز نے 6 رنز بنا کر کھیلنے والے محمد طحہ کو ووڈ کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔محمد حسنین نے 12 ویں اوور کی پانچویں گیند پر بابراعظم کو بھی 32 رنز پرچلتا کردیا۔ عامریامین نے 20 رنز بنائے لیکن فالکنر نے 81 کے مجموعے پر آؤٹ کرکے کنگز کی 8ویں وکٹ حاصل کی۔ عماد وسیم نے جارحانہ 26 رنز بنائے لیکن نسیم شاہ نے انہیں آؤٹ کرکے اپنی 5 وکٹیں مکمل کیں۔ کراچی کنگز کی پوری ٹیم 18 ویں اوور کی تیسری گیند پر 113 رنز آؤٹ ہوگئی۔ قبل ازیں دونوں ٹیمیں اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرچکی ہیں اور کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرپائیں۔

کراچی کنگز کو ایونٹ کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے شکست دی تھی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، میچ کے لیے کراچی کنگز کی ٹیم بابراعظم (کپتان)، شرجیل خان، جو کلارک (وکٹ کیپر)، محمد نبی، ٹام لیمونبی، لیوس گریگوری، عماد وسیم، عامر یامین، محمد عمران، محمد طحہ، محمد الیاس پر مشتمل ہے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں سرفراز احمد (کپتان)، ول اسمیڈ، احسان علی، بین ڈکٹ، افتخار احمد، محمد نواز، سہیل تنویر، جیمز فلکنر، عاشر قریشی، محمد حسنین، نسیم شاہ شامل ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close