عالمی شہرت یافتہ کرکٹر کے کھیلنے پر 3 سال کی پابندی عائد کر دی گئی

ہرارے (پی این آئی) کرکٹ کے شائقین کے لیے ان کے پسندیدہ کھلاڑیوں کی حرکات کے باعث جرمانے اور پابندیاں تو معمول کی بات ہے لیکن پھر بھی جب عالمی سطح پر ایسا کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو اس کی باز گشت دور تک سنائی دیتی ہے۔ کرکٹ کے شائقین کے لیے یہ خبر بریکنگ نیوز بن گئی ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برینڈن ٹیلر پر ہر طرز کی کرکٹ کھیلنے پر ساڑھے تین سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برینڈن ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن کوڈ کی چار خلاف ورزیوں اور اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی کا ایک الزام قبول کیا ہے۔ برینڈن ٹیلر جنہوں نے 2004 سے 2021 تک 284 انٹرنیشنل میچوں میں زمبابوے کی نمائندگی کی، ایک انڈین تاجر کی جانب سے میچ فکسنگ کی پیش کش کی اطلاع دینے میں ناکام رہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close