کراچی کنگز کے مستقبل کے حوالے سے انضمام الحق نے بڑی پیشنگوئی کر دی

لاہور (پی این آئی) پی ایس ایل سیون کے شروع ہونے کے ساتھ ہی ٹی وی چینلز پر کھیل کے خصوصی پروگراموں میں کرکٹ پر ماہرین کے تبصرے اور مشورے نمایاں ہوتے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے ایک شو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ کراچی کنگز کا کم بیک مشکل لگ رہا ہے، ٹی ٹوئنٹی کے میچ ایسی پچ پر نہیں ہونے چاہئیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں پی ایس ایل7 کے پہلے میچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ کھلاڑی اچھا کھیلتا ہو تو ٹیم میں جگہ بن جاتی ہے،

شرجیل اپنی فٹنس پر کام کرے تو بڑا کھلاڑی بن سکتا ہے۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ محمد رضوان سیزن پلیئر بن گئے ہیں۔ اسی پروگرام میں شریک سکندر بخت نے کہا کہ بابر کی بیٹنگ نکھرتی ہے جب سامنے رضوان کھیل رہا ہو۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close