کراچی (پی این آئی ) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے 7ویں ایڈیشن کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بابر اعظم اور شرجیل خان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم 66 رنز کا آغاز فراہم کیا، شرجیل خان 31 گیندوں پر 3 چھکوں اور3 چوکوں سے مزین 43 رنز کی اننگز کھیل کر عمران طاہر کی وکٹ بن گئے۔
خوشدل شاہ کو چھکا مارنے کی کوشش میں بابر کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی جنہوں نے 29 گیندوں پر 23 رنز بنائےٓ۔عمران طاہر نے 10 رنز بنانے والے محمد نبی کو 103 کے سکور پر آؤٹ کردیا اور اسی اوور میں نئے آنیوالے بلے باز ٹام لیمونبی کی وکٹیں صرف ایک رن کے اضافے کے بعد اڑا دیں ۔جو کلارک 26 رنز بنا کر شاہنواز دھانی کی وکٹ بن گئے۔ کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنائے۔عمران طاہر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض تین وکٹیں لیں۔سلطانز کے اوپنرز محمد رضوان اور شان مسعود نے ٹیم کو 38 رنز کا آغاز فراہم کیا،الیاس کی گیند پر شان مسعود وکٹ دے بیٹھے۔ رضوان نے صہیب مقصود کے ساتھ ملکر 61رنز کی شراکت قائم کی ۔ صہیب مقصود 31 گیندوں پر 30 رنز بنانے کے بعد محمد نبی کیخلاف سٹمپ ہو گئے جنہوں نے اسی اوور میں 2 رنز بنانے والے روسوو کی وکٹ بھی حاصل کی ۔اس سے قبل رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ذریعے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا۔ پاکستان سپر لیگ 2022ء کے میچز دو مرحلوں میں کھیلے جائیں گے۔
پہلا مرحلہ کراچی اور دوسرا لاہور میں منعقد ہوگا۔ لیگ میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی میں صرف 25 فیصد شائقین کے ساتھ میچز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے اور صرف 8000 شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔6 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں 34 میچ کھیلے جائیں اور 32 دنوں میں ٹورنامنٹ مکمل ہوجائے گا۔ کراچی کنگز کی ٹیم بابر اعظم (کپتان)، شرجیل خان، جو کلارک، محمد نبی، ٹام لیمونبی، لوئس گریگری، عامر یامین، محمد عمران، محمد طحہٰ، عمید آصف، الیاس پر مشتمل ہے جب کہ ملتان سلطانز کی ٹیم میں رضوان(کپتان)، شان مسعود، صہب مقصود، رائلی روسو، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، ڈیوڈ ولی، عمران طاہر، عمران خان سینئر، شاہنواز دھانی، احسان اللہ شامل ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں