ڈیرن سیمی کی چھٹی، پشاور زلمی نے نیا ہیڈکومقرر کر دیا

کراچی (پی این آئی ) پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا میلہ جمعرات سے کراچی سٹیڈیم میں سجنے جارہا ہے اور پشاور زلمی کی ٹیم اپنے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کی خدمات سے محروم ہو گئی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ڈیرن سیمی پہلے مرحلے میں اپنی مصروفیات کے باعث پی ایس ایل 7 کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

ڈیرن سیمی کی جگہ انگلینڈ کے سابق وکٹ کیپر بلے باز جیمز فوسٹر کو پشاور زلمی کا نیا ہیڈکوچ مقرر کیا گیا ہے، 7 ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی میں انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے جیمز فوسٹر گزشتہ روز کراچی پہنچ چکے ہیں۔پی ایس ایل 7 کے لیے ہاشم آملہ پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ ہوں گے، جب کہ ٹیم ڈائریکٹر اور باؤلنگ کوچ کے فرائض محمد اکرم سر انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ ڈیرن سیمی 6 برس سے پشاور زلمی کے ساتھ بطور کھلاڑی، کپتان اور کوچ ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں، تاہم اب ذاتی مصروفیات کی وجہ سے انھوں نے پشاور زلمی کا حصہ بننے سے معذرت کر لی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close