کامران اکمل کو پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے ہی بڑا جھٹکا لگ گیا

لاہور(پی این آئی)پشاور زلمی کے کامران اکمل اور ارشد اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ارشد اقبال کا کووڈ ٹیسٹ 21 جنوری اور کامران کا 22 جنوری کو ہوا تھا۔پی سی بی کے مطابق ریزرو پول سے عماد بٹ اور امام الحق زلمی اسکواڈ میں شامل ہوگئے ہیں۔

کورونا مثبت پلیئرز کی صحت یابی تک ریزرو پول کے پلیئرز زلمی کو دستیاب ہوں گے۔مصدق احمد اور آغا سلمان ریزرو پول کیلئے دستیاب نہیں، ان دونوں کی جگہ عمیر بن یوسف اور امام الحق کو ریزرو پول کے 15 پلیئرز میں شامل کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close