پاکستان بمقابلہ بھارت 2022ورلڈ کپ میچ میں جیت کس کی ہو گی؟ پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی ) سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے آسٹریلیا کی میزبانی میں ہونے والے اگلے T20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف جیت کے لیے پاکستان کو فیورٹ قرار دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس نے پیش گوئی کی ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کو ایک بار پھر شکست دے گا ۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ہم میلبورن میں ہندوستان کو ایک بار پھر شکست دیں گے ،ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستانی ٹیم بھارت سے بہتر ہے۔

شعیب اختر نے بھارتی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ٹیموں پر غیر ضروری ہائپ اور دباؤ پیدا کرتا ہے۔ شعیب اختر نے مزید کہا کہ یہ ہندوستانی میڈیا ہے جو اپنی ٹیم پر غیر ضروری دباؤ ڈالتا ہے جب بھی کرکٹ میں دونوں ممالک کا ٹکراؤ ہوتا ہے، ہندوستان کا ہارنا معمول ہے۔ یاد رہے کہ روایتی حریف بھارت اور پاکستان 23 اکتوبر کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کے اپنے افتتاحی میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔ گرما گرم مقابلے کی میزبانی مشہور میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close