آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، پاکستانی ٹیم کونسی پوزیشن پر آگئی؟ شائقین خوشی سے نہال

دبئی(پی این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستانی ٹیم تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے پوائنٹس ٹیبل میں سری لنکا 24 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جس نے 2021 ءسے 16 جنوری 2022 ءتک دو میچز اپنے نام کیے۔

پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے جس نے چار میچز میں فتح حاصل کی جبکہ ایک میچ برابر ہوا۔اسی طرح پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی تیسری پوزیشن رہی، جس نے تین ٹیسٹ میچز میں سے دو میں فتح حاصل کی جبکہ قومی ٹیم کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقا چوتھے، بھارت پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، بنگلادیش ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں اور انگلینڈ کی ٹیم نویں نمبر پر رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close