ویرات کوہلی کی آنکھوں میں آنسو، اہلیہ انوشکا شرما نے جذباتی پیغام شئیر کر دیا

نئی دہلی (پی این آئی)بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے پر شوہر ویرات کوہلی کے لیے جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے ماضی کی چند یادوں کا تذکرہ کیا۔انوشکا شرما نے انسٹا گرام پر ایک طویل پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ’ مجے آج بھی 2014 کا وہ دن یاد ہے جب ایم ایس دھونی کی ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد آپ کو بھارتی ٹیم کاکپتان بنائے جانے کی خبر آپ نے مجھے سنائی’۔

انوشکا نے لکھا کہ’ اس دن کے بعد میں نے آپ کی ترقی دیکھی،آپ کو کامیاب ہوتے دیکھا جبکہ مجھے ان کامیابیوں پر فخر ہے جو آپ نے بحیثیت کپتان حاصل کیں’۔انہوں نے کہا کہ اس دور میں آپ نے گراؤنڈ سے باہر بھی کئی چیلنجز کا سامنا کیا کیونکہ یہی زندگی ہے جو آپ کا امتحان ان جگہوں پرلیتی ہے جہاں آپ توقع بھی نہیں کرسکتے لیکن مجھے فخر ہے کہ آپ نے اپنے اچھے ارادوں کے درمیان کسی رکاوٹ کو آنے نہیں دیا‘۔اس کے علاوہ انوشکا نے ویرات کا میچز میں شکست کے بعد رونے کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ’ کئی بار شکست کے بعد آپ کی آنکھوں میں آنسو ہوتے تھے اور میں آپ کے پاس بیٹھی ہوتی تھی۔انوشکا نے مزید لکھا کہ ‘آپ ہمیشہ سے غیر روایتی اور سیدھے انسان ہیں اور یہی خوبی میری اور مداحوں کی نظر میں آپ کو عظیم بناتی ہے’۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے گزشتہ روز بھارتی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے کہ ویرات نے ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا تھا جبکہ ون ڈے کی کپتانی ان سے واپس لے لی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close