پی ایس ایل 7کا آغاز، شائقین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے ساتھ میٹنگ کے بعد لاہور میں پی ایس ایل 7 کے میچوں کے لیے 100 فیصد شائقین کی گنجائش کی اجازت دے دی ہے۔ پی سی بی 17 جنوری کو این سی او سی حکام سے دوبارہ ملاقات کرے گا تاکہ کراچی میں پی ایس ایل میچوں کے لیے کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کے خدشات کو دیکھتے ہوئے حکمت عملی کو حتمی شکل دی جا سکے۔

جمعرات کو پی سی بی کے ترجمان نے کہا کہ کراچی میں کوویڈ 19 کیسز میں اضافے کے باوجود 15 میچوں کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے 7 فروری تک کراچی میں کھیلا جائے گا جب کہ بقیہ 19 میچز لاہور میں 10 سے 27 فروری تک کھیلے جائیں گے تاہم پی سی بی نے کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تماشائیوں کے لیے کچھ اصول بنائے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close