معروف کھلاڑی موٹروے کے قریب کار حادثے میں جاں بحق، مداح غمزدہ

انقرہ (پی این آئی) ترک فٹبالراحمد چالک27 سال کی عمر میں کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ترک ویب سائٹ اسپور ایرینا کے مطابق احمد کی کار کو حادثہ منگل کے روز دارالحکومت انقرہ کے قریب ایک موٹر وے پر پیش آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی، کار میں وہ اکیلے ہی سوار تھے۔

رپورٹس کے مطابق وہ اپنی شادی کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ٹریننگ سے ایک دن کی چھٹی لیکر گھر جارہے تھے کہ گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔واضح رہے کہ احمد چالک 2015 سے 2017 کے درمیان ترکی کے لیے 8 بار کھیلے ،اس کے علاوہ مختلف فٹبال کلبز کی بھی نمائندگی کرچکے تھے۔ ترک فٹبال ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں احمد کی موت پر دٴْکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

close