افغان کرکٹ ٹیم کی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک، وجہ کیا بنی؟

پورٹ آف سپین (پی این آئی) ویزہ کے حصول میں مشکلات کے باعث افغانستان کی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ عالمی کرکٹ ایونٹ کے شروع ہونے میں 4 دن رہ گئے لیکن ابھی تک کرکٹ ٹیم کو ویزہ نہیں مل سکا۔ اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آج اور بدھ کو شیڈولڈ افغان انڈر 19 ٹیم کے وارم اپ گیمز منسوخ کر دیئے ہیں۔ کرکٹ حکام کا کہنا ہے کہ ویزہ کے حصول میں تاخیر کی وجہ سے افغانستان ٹیم اب تک ویسٹ انڈیز نہیں پہنچی ہے،

جبکہ آئی سی سی کاکہنا ہے کہ افغان کرکٹرز کے ویزہ کا معاملہ حل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم اس مسئلے کے حل کے حوالے سے آئی سی سی نے کہا کہ افغانستان بورڈ سے رابطے میں اور ٹیم کو جلد از جلد سفر کرانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں، عالمی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 14 جنوری سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close