ہاشم آملہ نے کس پاکستانی بالر کو جادوگر قرار دیدیا؟ نام جان کر مداح بھی حیران

کیپ ٹاون(پی این آئی)جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز ہاشم آملہ نے سابق پاکستانی باولر محمد آصف کو جادوگر قرار دے دیا۔ ہاشم آملہ نے اپنے کیریئر کے مشکل ‏ترین باولر کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ محمد آصف جیسا خطرناک گیندباز کے سامنے سب سے زیادہ مشکلات پیش ‏آئیں۔ہاشم آملہ نے کہا کہ ایک تو محمد آصف کا ایکشن بہت زبردست تھا جسے دیکھنا اچھا لگتا تھا اور دوسرا وہ گیند ‏کے ساتھ جادوگری کرتے تھے۔

‏ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیریئر میں محمد آصف جیسا مشکل ترین باولر نہیں دیکھا جو مجھے ہر طرح سے ‏ناکامی سے دوچار کرتا تھا میں ان کی گیند سمجھ نہیں سکتا تھا جو میں اندازے لگاتا تھا تو وہ اس کے برعکس کر کے مشکل میں ڈال دیتا تھا۔مایہ ناز بلے باز کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب میں پوری طرح آؤٹ سوئنگ کے لیے تیار ہوتا تو آصف اِن سوئنگ کر کے مجھے بولڈ کرتاتھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close