ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے والے قومی ٹیم کے کھلاڑی پر انعامات کی بارش، بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 میں بھارت کو شکست دینے والی پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سنہ 2021 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔انفرادی طور پر بھی پلیئرز نے عمدہ کھیل پیش کیا۔

کسی بھی ورلڈ کپ مقابلے میں پاکستان ٹیم نے پہلی باربھارت کو شکست سے دوچار کیا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ مسلسل بہترین کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں کو کیش انعامات دینے کا اعلان جلد کیے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔

 

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close