کوئٹہ، مکران آف روڈ بائیک ریلی منزل پر پہنچ گئی، کس نے کونسی پوزیشن حاصل کی؟

کوئٹہ (آئی این پی) مکران آف روڈ بائیک ریلی 2اور 3جنوری 2022 اختتام پذیر 50سے زائد بائیکرز کی شرکت ،اس کا انعقاد مکران ڈویژن کے نوجوانوں کو صحت مند کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔3جنوری 2022 کو دو کیٹیگریز میں ریس کا انعقاد ہوا۔ پہلی کیٹیگری میں 100 سی سی سے تک کی 14 بائیکس نے ریس میں حصہ لیا، دوسری کیٹیگری میں 100 سی سی سے 150 سی سی تک کی 50 بائیکس نے ریس میں حصہ لیا۔

ریس کو دیکھنے کے لیے مقامی لوگوں، سول انتظامیہ اور پولیس حکام کی بڑی تعداد جمع تھی۔جنرل آفیسر کمانڈنگ 44 سپیشل سکیورٹی ڈویژن نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کٹیگری اے 100 Cc تک کے ونر کو UNITED CD – 70 موٹرسائیکل سے نوازا گیا۔کٹیگری اے کے دوسری پوزیشن والے کو 15000نقد انعام سے نوازا گیاجبکہ کٹیگری اے کے تیسری پوزیشن والیکو 10000نقد انعام دیا گیا اسی طرح کٹیگری بی کے 100سے 150تک کے ونر کو – Honda CD 70، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 25000اور کٹیگری بی کے تیسری پوزیشن لینے والے کو 15000نقد انعام سے نوازا گیا۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close