محمد حسنین نے بگ بیش لیگ میں اپنے پہلے ہی اوور میں تین وکٹیں اڑا کر میدان مار لیا

لاہور (پی این آئی )محمد حسنین نے بگ بیش لیگ میں اپنے پہلے ہی اوور میں تین وکٹیں اڑا کر میدان مار لیا۔۔۔  پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین نے بگ بیش لیگ میں اپنے پہلے ہی اوور میں تباہ کن بولنگ کرا کر دھاک بٹھا دی ہے۔محمد حسنین نے سڈنی تھنڈرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے بگ بیش لیگ کے میڈن اوور میں 3 وکٹیں لیں اور کوئی رن نہیں دیا، فاسٹ بولر نے اپنے اوور کی دوسری تیسری اور پانچویں گیند پر وکٹیں لیں۔

یاد رہے کہ محمد حسین کے علاوہ فاسٹ بولر حارث رؤف، دلبر حسین اور سید فریدون بھی بگ بیش لیگ کھیل رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close