پی ایس ایل ساتواں ایڈیشن، آغاز سے قبل ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا لگ گیا

کوئٹہ (پی این آئی) پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے شروع ہونے سے پہلے ہی اہم ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق ایونٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق نے سوشل میڈیا سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں شرکت نہیں کر سکوں گا۔ دستبرداری کا اعلان کے حوالے سے نوین الحق کے منیجر کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر نے ذاتی وجوہات کے باعث فیصلہ کیا۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں نوین الحق نے کہا کہ پی ایس ایل نہ کھیلنے کا افسوس ہے لیکن وہ پر امید ہیں کہ مستقبل میں پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنیں گے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے لیے نوین الحق کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سلور کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔ پی ایس ایل کا ریپلیسمنٹ ڈرافٹ 7 جنوری کو شیڈول ہے جس میں فرنچائزز نئے کھلاڑی منتخب کریں گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close