آزاد کشمیر کے کھلاڑی پی ایس ایل کا حصہ بن گئے، پونچھ کے دو کھلاڑیوں سمیت آزاد کشمیر سے تین کھلاڑی میدان میں اتریں گے

پوٹھی مکوالاں (آئی این پی)آزاد کشمیر کے کھلاڑیوں کا اعزاز پی۔ایس۔ایل کے لیے پونچھ کے دو کھلاڑیوں سمیت آزاد کشمیر سے تین کھلاڑیوں کو پاکستان کی تین کرکٹ فرنچائز نے اگلے ماہ ہونے والے پی۔ایس۔ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے خرید لیا۔راولاکوٹ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سلمان ارشاد جن کا انتخاب لاہور قلندر نے کیا تھا اور وہ آزاد کشمیر کے پہلے کھلاڑی تھے جو پی۔

ایس۔ایل کھیلے اس مرتبہ سلمان ارشاد پشاور زلمی کی طرف سے کھیلیں گے۔پونچھ کے علاقے دھیرکوٹ سے تعلق رکھنے والے روحیل نذیر اس دفعہ کراچی کنگز کی طرف سے کھیلیں گے وہ پاکستان جونیئر ورلڈ کپ بھی کھیل چکے ہیں چند ماہ قبل آزاد کشمیر کرکٹ لیگ میں راولاکوٹ کی طرف سے کھیل کر تہلکہ مچانے والے چک سواری میرپور کے محمد زمان خان اس دفعہ لاہور قلندر کی طرف سے کھیلیں گے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close