شاداب خان پی ایس ایل کی کونسی ٹیم سے خوفزدہ ہیں؟ خطرناک ٹیم کا نام سامنے آگیا

لاہور(پی این آئی)شاداب خان پی ایس ایل کی کونسی ٹیم سے خوفزدہ ہیں؟ خطرناک ٹیم کا نام سامنے آگیا۔۔  قومی کرکٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل ) میں پشاور زلمی کی ٹیم خطرناک ہوسکتی ہے۔شاداب خان آج ٹویٹر پرشائقین کے سوالات کے جوابات دے رہے ہیں۔

ایک صارف کی جانب سے ان سے پوچھا گیا کہ بطور کپتان آپ کو پی ایس ایل کی کونسی ٹیم خطرناک نظر آتی ہے جس پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ تمام ٹیموں سے ہی میچز مشکل ہیں مگر پشاور زلمی خطرناک ہوسکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ بھارتی بلے باز روہت شرما اور آسٹریلین بلے باز ڈیوڈ وارنز کو باؤلنگ کرنا مشکل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close