محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ ہی بدل دی، پہلے بیٹسمین بن گئے

کراچی (پی این آئی)محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ ہی بدل دی، پہلے بیٹسمین بن گئے۔۔۔ پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ایک سال کے دوران ٹی 20 کرکٹ میں دو ہزار رنز بنانے والے پہلے باز بن گئے ہیں۔محمد رضوان سے قبل کوئی بھی بلے باز یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکا۔

محمد رضوان اس سال ٹی 20 کرکٹ انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے بلے باز بھی ہیں وہ اب تک اس سال انٹرنیشنل میچز میں 1300 سے زائد سکور کرچکے ہیں ۔اس فہرست میں بابر اعظم دوسرے نمبر پر ہیں انہوں نے 925 سے زائد رنز سکور کیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close