ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کون کونسی تبدیلیاں ہوں گی؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی)ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کون کونسی تبدیلیاں ہوں گی؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر آگئَی۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ کے لیے کھلاڑیوں کی تبدیلی کا عندیہ دیا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سیریز کی جیت کے بعد سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں کو آزمایا جائے گا۔تیسرا ٹی 20 میچ 16 دسمبر کو ہوگا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف سمیت تین کھلاڑیوں کو آرام دئیے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close