عالمی شہرت یافتہ سابق کرکٹر کو گرفتار کر لیا گیا

سڈنی (پی این آئی) عالمی شہرت کے حامل سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سڈنی پولیس حکام نےمیڈیا کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گرفتار کر لیا گیا، آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پولیس نے 51 سالہ مائیکل سلیٹر کو سڈنی کے علاقے سے گرفتار کیا ہے۔

تفصیلات فراہم کرتے ہوئےآسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مائیکل سلیٹر کو مبینہ طور پر تشدد میں گرفتاری کے احکامات کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔مزید کارروائی کے حوالے سےآسٹریلوی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔اس سے قبل مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے واقعے پر رواں برس اکتوبر کے مہینے میں گرفتار کیا گیا تھااور اب دسمبر میں دوسری مرتبہ ان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close